سپیکر آزادکشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی نو منتخب چئیرمین وہ ڈپٹی چئیرمین سینٹ کو مبارکباد

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی نو منتخب چئیرمین وہ ڈپٹی چئیرمین سینٹ کو مبارکباد ۔۔۔۔ اسیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے سید یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔ سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی ملک پاکستان میں آئین اور جمہوریت کی فتح ہے ۔۔۔۔چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی ایک کہنہ مشق، زیرک، مدبر اور تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں۔۔۔۔۔چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی پیپلزپارٹی پارٹی سے وفاداری قابل تقلید مثال ہے ۔۔۔ چوہدری لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ

پاکستان میں جمہوریت کی گاڑی دوبارہ پٹڑی پر آگئی ہے ۔۔۔ انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کا چئیرمین سینٹ منتخب ہونا جمہوریت کیلئے ایک نیک شگون ہے۔۔۔۔ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی
کا کہنا ہے کہ آج شہید زولفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح کو اطمینان ملا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close