بلاول بھٹو زرداری کا چوہدری لطیف اکبر سے تعزیت کا اظہار

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔پی پی پی چیئرمین کا چوہدری لطیف اکبر سے انکی ہمشیرہ کی رحلت پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔۔۔ اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے لیے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس کی دعا کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close