سرکاری ملازمین سڑکوں پر نکل آئے

مظفرآباد(پی این آئی)آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے حکومت مخالف احتجاج شروع کردیا۔

 

 

 

محکمہ جنگلات کے بیلداروں کی جانب سے احتجاجی دھرنا دے دیاگیا ہے۔بیلداروں نے اعلان کیا کہ وہ 8 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے،9 مارچ کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔مطالبہ کیا کہ حکومت آزاد کشمیر بیلداروں کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے۔دوسری جانب ایم این سی ایچ کے عارضی ملازمین دوسرےروز بھی سراپا احتجاج ہیں،ملازمین کی ہڑتال کے باعث سرکاری امور ٹھپ ہو کررہ گئے ہیں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے 4300 سے زائد ایڈہاک ملازمین فارغ کرکے معاشی قتل کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں