گلوبل کونسل معصوم شہریوں پر جھوٹے مقدمات کو بھارتی حکومت کی آزادی کے متوالوں کے خلاف انتقامی کارروائی سمجھتی ہے، فاروق صدیقی

واشنگٹن (پی این آئی) کشمیر گلوبل کونسل کےصدر فاروق صدیقی نے کہاہے کہ بھارت نے مجھے غدار قرار دیتے ہوئے ملکی سلامتی کے لیے لیے خطرہ قرار دے کر بھارت عدالت میں چار شیٹ دائر کر دی ہے۔

میری فیملی کا بھارت میں داخلہ پر پابندی عائد کر انصاف کے اصولوں کے مغائر ہے ۔بھارت کی جانب سے مجھ پر اور میری فیملی پر بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کر تا ہوں۔ بھارت کی جابب سے بھارتی عدالت میں چارج شیٹ دائر کرنے سے بھارتی بدنینی واضع ہو گئی ہے، حقائق کے برخلاف مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

کشمیر گلوبل کونسل کےصدر فاروق صدر نے کہاہے کہ کشمیر گلوبل کونسل نے ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پرامن اور جامع سیاسی عمل کو فروغ دیا جس کو بھارتی حکومت کی جانب سے سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش کی گئی ہے۔ پرامن جدوجہد آزادی کشمیر پر یقین رکھتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل فریقین میں مذاکرات او ر اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے ۔ صد کشمیر گلوبل کونسل فاروق صدیقی نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں ، صدر گلوبل کشمیر کونسل فاروق صدیقی نے کہا کہ میں اور میری فیملی کے خلاف بھارتی حکومت کی طرف سے جھوٹی چارج شیٹ بنائی گئی ۔ قیا س آرائیوں پر مبنی تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔

تحریک آزادی کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد کی پاداش میں مجھے اور میری فیملی کو بھارتی حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ میں نے کوئی بھی ماورائے قانون کام نہیں کیا ۔ گلوبل کشمیر کونسل کے جملہ اقدامات جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق اور امنگوں کی وکالت اور عوامی جذبات کے ترجمان ہیں۔ انھوں نے واضع کیا کہ متعلقہ احکام کو ان الزامات کے پس پردہ مقاصد کو پہچاننا چاہیے اور ان بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانا چاہیے۔ کشمیر گلوبل کونسل پر عسکری طرز کی سرگرمیوں کے بھارتی الزام کی بھی سختی سے تردید کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے میری فیملی کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارروائیوں کی جارہی ہیں جو کہ بنیادی انسانی حقوق کے برخلاف اور تشویشناک ہیں ۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ افراد کی گرفتاریاں کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف قیاس پر مبنی ، جھوٹے اور من گھڑت مقدمات قائم کیے گے ۔ کشمیر گلوبل کونسل معصوم شہریوں پر جھوٹے مقدمات کو سراسر بے بنیاد اور بھارتی حکومت کی آزادی کے متوالوں کے خلاف انتقامی کاروائی سمجھتی ہے۔ کشمیر گلوبل کونسل نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ بھارتی حکومت غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے، کسی بھی سیاسی ، درپردہ بدنیتی پر مبنی مقصد سے ہٹ کر صاف و شفاف تحقیقات کے مرحلے کو مکمل کرتے ہوئے انصاف مہیا کرے ۔

انھوں نے کہاکہ کشمیر گلوبل کونسل اقوام متحدہ سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مسلہ کشمیر کے دیر پا حل کے لیے کردار ادا کرے اورمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں رکواتے ہوئے استصواب رائے کے لیے راہ ہموار کروائے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close