اللہ کرے نئے سال میں تحریک آزادی کشمیر کامیابی سے ہم کنار ہو، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی دعا

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے قوم کو نئے عیسوی سال کی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے سال نو پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اللہ پاک پاکستان کو سلامت رکھے جس کے دم سے ہماری خوشیاں قائم ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ نیا سال سب کے لئے امن ،محبت اور خوشیاں لائے ۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نئے سال میں تحریک آزادی کشمیر کامیابی سے ہم کنار ہو۔ اس موقع پر انہوں نے پاک فوج ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء اور شہداء کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close