پروفیسر نذیر شال اپنی ذات میں انجمن تھے ،تحریک آزادی سے ان کی کمٹمنٹ غیر معمولی تھی، وزیر اعظم آزاد کشمیر کےچوہدری انوارالحق کا نامور حریت رہنماء کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے نامور حریت رہنماء پروفیسر نذیر احمد شال کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے جناب پروفیسر نذیر احمد شال اور ان کے خاندان کی خدمات اور قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ وطن عزیز کو اپنے ان بہادر بیٹوں پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا بھارت کا کوئی بھی دباؤ پروفیسر نذیر شال کے آہنی عزم کو متزلزل نہ کر سکا وہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے اور تحریک آزادی سے ان کی کمٹمنٹ غیر معمولی تھی ۔

انہوں نے کہا پروفیسر نذیر شال ایک عزم صمیم کا نام تھے جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر کیلیے اپنی زندگی جدوجہد سے عبارت رکھی ۔انہوں نے کہا تحریک آزادی کشمیر کا عظیم۔بطل حریت ہم سے جدا ہوا اللہ پاک سے دعاگو ہیں کہ وہ ان کے درجات سربلند فرمائے اور ان کے خاندان اورحریت قیادت کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے ۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان شہداء اور اسیران کشمیر کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب آزادی کا سورج وادی کشمیر کے افق پر بھی نمودار ہو کر رہے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں