میرپور (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کے دورہ میرپور کے دوران مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں اور وزیراعظم کے طرز حکمرانی کو سراہا اورعوامی وفودنے اپنے اپنے مسائل دل کھول کر بیان کیے وزیراعظم نے وفود میں شامل افراد کی طرف سے پیش کردہ مسائل نہایت تحمل اور بردباری سے سنے اور فوری طور پر حل ہونے والے مسائل کے موقع پر احکامات صادر کیے جبکہ کے کئی مسائل و معاملات کا قانون و قاعدے کے مطابق جائزہ لینے کے بعد انہیں حل کرنے کی یقین دھانی کروائی۔
وزیر اعظم نے کہاکہ میں کوئی خوش آمدیدی اعلان نہیں کرتا ہوں جو جائز مسئلہ حل ہونے والاہو اس کو حل کرنے میں کوئی دیر نہیں لگاتا۔اقتدار اللہ تعالی کی دین ہے عوام کی خدمت میرا مشن ہے اس میں کوتاہی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایکشن کمیٹیوں کے 33 نکات میں سے 32 پورے کردیئے ہیں بجلی ٹیرف کے تعین کے لئے کمیٹی کام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم سے تحصیل ڈڈیال،حلقہ چکسواری/اسلام گڑھ،میرپور اور کھڑی کے سیاسی وسماجی افراد پر مشتمل وفود،ایکشن کمیٹی،مجلس عاملہ، پراپڑٹی ڈیلرز، ضلع کونسل،میونسپل کارپوریشن اور لوکل کونسلرز اورضلع بھمبر کے سیاسی و سماجی شخصیات پر کئی وفود کے سینکڑوں افراد نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق سے چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا، میئر میونسپل کارپوریشن عثمان علی خالد کی قیادت میں بلدیاتی کونسلر زنے ملاقات کی اور بلدیاتی اداروں کے حوالے سے مسائل بیان کیے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ سابقہ دور میں بلدیاتی ادارے ایڈمنسٹریٹروں پاس رہے ہیں جنھوں نے ان کو کھنگال کر رکھ دیا ہے ان کو مضبوط و مستحکم بنانے کے حوالے سے منتخب نمائندگان اپنا کردار ادا کریں اورذریعہ آمدن میں اضافہ کریں۔میرپور شہر کو حقیقی معنوں میں صاف ستھرا شہر بنائیں۔حکومت آزاد کشمیر بلدیاتی اداروں کے جائز معاملات کے حل میں تمام قانونی معاونت فراہم کر ئے گی جہاں ناگزیر ضروریات ہوگی وہاں فنڈزبھی فراہم کر یں گے۔ ایکشن کمیٹی اور مجلس عاملہ کے نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بار کی سربراہی میں احتجاجی عوامی تحریک نے اپنے مفادات کی باوقار جنگ لڑی ہے اس دوران کوئی گملا نہیں ٹوٹا اور نہ ہی پرچہ درج ہوا جس پر میں احتجاجی تحریک کی قیادت کا شکر گزار ہوں۔انھوں نے کہاکہ اس تحریک پر حکومت نے بجلی کے بلوں پر سرچاج ختم کر دیے ہیں جبکہ ٹیرف کے معاملہ پر کمیٹی کام کر رہی ہے۔میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں میں 75سالوں کے مسائل دنوں میں حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کررہا ہوں جو بھی ریلیف ہوا عوام کو دوں گا۔ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اجلا س میں وزیر اعظم نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت ادارہ ترقیات کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر رہی ہے تاکہ کرپشن، غیر قانونی الاٹمنٹ اور چائینہ کٹنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہو۔ایم ڈی اے ٹھیک ہوگا تو پراپرٹی کا کاروبار کرنے والوں پر لوگ اعتماد کریں گے اور بیرون ممالک سے بھی لوگ سرمایہ کاری کریں گے۔ایم ڈی اے کے ٹیکسز کے حوالے سے ترامیم اسمبلی کے فورم سے کریں گے۔ ڈڈیال،چکسواری اور بھمبر کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ میں وزیر اعظم یا حاکم نہیں عوامی خدمت کے لیے آیا ہوں سارے حکومتی عہدوں پر رہ چکا ہوں اب میر ے لیے خطہ کے لوگوں کی خدمت اور فلاح وبہبود کے علاوہ اور کوئی مشن نہیں ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں