چوہدری یاسین کی جگہ سردار یعقوب کو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی سیاست میں ڈرامائی فیصلہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور سابق صدر سردار محمد یعقوب کو چوہدری یاسین کی جگہ پارلیمانی لیڈر مقر رکر دیا ہے۔۔۔ چوہدری یاسین بدستور آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر رہیں گے لیکن اب آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار یعقوب مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہی حکمت عملی ن لیگ نے بھی آزاد کشمیر میں اختیار کر رکھی ہے جس کے قانون ساز اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر لیکن پارٹی صدر شاہ غلام قادر ہیں۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ اس پیپلز پارٹی کی جانب سے اس تقرر کی منظور پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر کے امور کی انچارج فریال تالپور نے دی ہے اور اس فیصلے سے تمام متعلقہ حلقوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close