ٹیکس وصولی کے اہداف پر غور، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آزاد کشمیر ان لینڈ ریونیو کا اجلاس،

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزادکشمیر ان لینڈ ریونیو کا اعلی سطح کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور،وزیر مواصلات اظہر صادق،وزیر صحت نثار انصر ابدالی،سپیشل سیکرٹری مسعودالرحمن اور محکمہ ان لینڈ ریونیو کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں آزادکشمیر میں ٹیکس وصولی کے اہداف اور دیگر معاملات کے حوالے سے غور کیا گیا۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی میں ٹیکس وصولی کے اہداف اور محکمہ کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ ہسپتال،ہوٹلز،ٹورازم ریزارٹس،جملہ ورکشاپس،بزنس پوائنٹس،دوکانات،لوکل انڈسٹریز، مارکیز اور پرائیوٹ سکولوں کا 15 دن میں ڈیٹا اکٹھا کر کے پیش کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کہ محکمہ کو تمام وسائل مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اپنی فعالیت کو یقینی بنائے اور فائلر اور نان فائلر کے درمیان تفاوت کو کم کیا جائے تاکہ ریاست کے عوام کی بھرپور خدمت کی جا سکے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close