وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری

راولپنڈی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے قائد ملت چوہدری غلام عباس کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزراء حکومت دیوان علی خان چغتائی اور چوہدری اظہر صادق بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

مزار پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ۔صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے قائد ملت کے مزار پہنچنے پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا استقبال کیا۔سیکرٹری سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ظفر محمود خان نے تمام انتظامات کی نگرانی کی۔سیکرٹری اطلاعات و جنگلات انصر یعقوب ،سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ غلام بشیر مغل اور سیکرٹری کشمیر کاز ،لینگویجز و آرٹس وجاہت رشید بیگ ،ایڈیشنل سیکرٹری سروسز بشارت نبی ،ڈائریکٹر اطلاعات مرزا محمد بشیر جرال ،ڈائریکٹرز کشمیر لبریشن سیل راجہ خان افسر خان ،راجہ اسلم خان ،معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق ،انفارمیشن آفیسر مقصود میر،معاون ناظمین سردار نجیب الغفور ، راجہ راشد رضا،ایکسئین مینٹیننس امجد بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close