رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 56 ویں برسی، مزار پر قرآن خوانی کی گئی

راولپنڈی (پی آئی ڈی) رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 56 ویں برسی کے سلسلے میں ان کے مزار پر قرآن خوانی کی گئی۔قرآن خوانی میں مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، ڈائریکٹر اطلاعات مرزا محمد بشیر جرال،ایڈیشنل سیکرٹری سروسز بشارت نبی،

سردار عثمان عتیق،میجر(ر) سردار نصراللہ خان، سردار طارق سکندر، ساجد قریشی ایڈووکیٹ، عاصم زاہد عباسی، سرادر منظور خان،سردار عرفان عباسی، سردار عابد رزاق،راجہ محمد لطیف حسرت،سردار واجد بن عارف، معاون ناظم خواجہ عمران الحق، ایکسئین مینٹیننس امجد بخاری،رانا غلام حسین،راجہ عبدالجبار، سردار محمد اجمل نکیالوی، محمد عقیل عباسی،سردار اشفاق احمد خان سمیت زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔قرآن خوانی کے بعد قائد ملت چوہدری غلام عباس کے درجات کی بلندی،امت مسلمہ کے اتحاد،کشمیر و فلسطین کی آزادی اور شہداء کشمیر کے درجات کی بلندی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close