مظفر آباد، نگران وزیراعظم پاکستان سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ سے آزادکشمیر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور حریت کانفرنس کے وفد نے ملاقات کی. اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق بھی موجود تھے۔

سابق وزراء اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سردار عتیق احمد خان،سردار عبدالقیوم نیازی،سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر،اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کے علاوہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ حریت کانفرنس کے وفد میں محمود احمد ساغر،غلام محمد صفی،الطاف حسین وانی،سید فیض نقشبندی، شیخ عبدالمتین،سلیم ہارون،شیخ محمد یعقوب، امتیاز وانی،سید منظور شاہ، منظور قادر ایڈووکیٹ ،حافظ حامد رضا،مولانا امتیاز صدیقی، سید یاسر عباس،سردار امجد یوسف، ڈاکٹر مشتاق،دانیال شہاب مدنی، وزراء حکومت میاں عبدالوحید، عبدالماجد خان،چوہدری اکبر ابراہیم اور دیگر تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. انشا ء اللہ بہت جلد کشمیری ہندوستان کے قبضے سے آزاد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر تحریک آزادی کشمیر کے لئے لائحہ عمل اختیار کرنا ہے اور جدوجہد کو تیز کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بغیر وقت ضائع کئے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں جو مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں گے اسی پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کی آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف اختیار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔سیاسی جماعتوں کے قائدین اور حریت رہنماؤں نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے جموں و کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے بھارت کے غیر قانونی یکطرفہ اقدام کی توثیق کی مذمّت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ قائدین کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کی بھر پور پذیرائی کی گئی۔ آزادکشمیر کی قیا دت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے آج کے خطاب نے کشمیریوں کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close