وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے بڑھنگ کے وفد کی ملاقات، رٹھوعہ ہریام پل پر کام کا آغاز جلد از جلد ہو گا، وزیر اعظم کی یقین دہانی

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے بڑھنگ کے وفد کی ممبر ضلع کونسل راجہ فہیم اختر, راجہ ذوالفقار علی, راجہ مناف خان, راجہ نصیر خالق, حاجی محمد اسلم, راجہ طاہر وحید کی قیادت میں جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی. وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ریاست میں گڈ گورنینس، میرٹ کی بالادستی، قانون کی حکمرانی, عوام کی فلاح و بہبود, اداروں میں اصلاحات اور آزادکشمیر میں تعمیرو ترقی کے اقدامات پر مبارکباد دی.

وفد نے وزیراعظم کا بالخصوص واٹرسپلائی سکیم بڑھنگ دینے پر شکریہ ادا کیا. اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر میں عوام کی فلاح و بہبود و ترقی اور خوشحالی میرا مشن ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات, تعلیم اور دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام پل پر کام کا آغاز جلد از جلد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں سڑکوں کی تعمیر کے لئےفنڈز مختص کر دئیے ہیں جس کے تحت روڈ انفراسٹرکچر بہتر ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں یتیموں،طلاق یافتہ خواتین، بیواؤں اور معذور افراد کے لئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں جس کے تحت بیس ہزار روپے ایزی پیسہ کے ذریعے شفاف طریقے سے ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دئیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے تا کہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close