مظفر آباد،دنیا نیوز کی 15ویں سالگرہ ، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے سالگرہ کا کیک کاٹا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے گذشتہ روز دنیا نیوز کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر مظفرآباد بیورو میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی. اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے دنیا نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا. اس موقع پر وزراء حکومت میاں عبدالوحید, فیصل ممتاز راٹھور, سید بازل علی نقوی, چوہدری قاسم مجید, سیکرٹری اطلاعات محترمہ تہذیب النساء , ڈائریکٹر اطلاعات راجہ شاہد حسین خان, سابق ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر, محکمہ اطلاعات کے آفیسران, صحافیان کرام اور دنیا نیوز کے بیورو آفس کے سٹاف نے شرکت کی.

وزیراعظم نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور دنیا نیوز کی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ دنیا نیوز نے تحریک آزادی کشمیر, آزادکشمیر کی تعمیر وترقی اور سیاسی وسماجی مسائل کو اجاگر کرنے سمیت قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے. اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے. ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا ہے. آزادکشمیر میں تعمیرو ترقی کا فروغ ہمارا اولین مقصد ہے. انہوں نے کہا کہ ریاستی وسائل صرف اور صرف عوام پر خرچ کریں گے. وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن لے کر چلیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close