آزاد کشمیر پولیس ٹریننگ سکول پولیس کے سکواڈ کی پاسنگ آوٹ تقریب، وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے شاندار کارگردگی دیکھانے والوں کو نقد انعامات، تعریفی اسناد دیں

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر پولیس کے59ویں سکواڈ کی پاسنگ آوٹ تقریب پولیس ٹریننگ سکول مظفر آباد میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق تھے ۔ آزادجموں وکشمیرپولیس کے 59ویں سکواڈ میں پولیس ٹریننگ سکول سے 571 جوان پاس آوٹ ہوئے ۔مہمان خصوصی وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کو سلامی بھی پیش کی ۔ وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے ٹریننگ کے دوران شاندار کارگردگی دیکھانے والے جوانوں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیں ۔پولیس ٹریننگ سکول مظفر آباد سے 59 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 571 اہلکار شریک تھے جن میں 56 خواتین اہلکار بھی شامل تھیں ۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے پولیس آڈیٹوریم کے قیام اور پولیس ٹریننگ سکول کیلئے20لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔ تقریب میں موسٹ سنیر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت چوہدری محمد رشید اور سید بازل علی نقوی، چیف سیکرٹری داو محمد بڑیچ،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ، مشیر وزیر اعظم سردار احمد صغیر، ایڈیشنل آئی جی طاہر محمود قریشی سمیت، سیکرٹری صاحبان، سربراہان محکمہ جات اور پولیس کے اعلی افسران اور ع شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے وزیراعظم آزادکشمیر سمیت دیگر مہمانوں کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس ٹریننگ سکول میں پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کی بھرپور اخلاقی،عسکری اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ٹریننگ کی گئی ہے ۔تفتیش کے شعبہ کو مزید موثر بنا رہے ہیں ۔پولیس ٹریننگ کا معیار بہتر بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کی خدمت گار ہے ، پولیس کا کام عوام کےتحفظ اور قانون کی عملداری کوہر ممکن یقینی بنانا ہے ۔انھوں نے پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ ملک و قوم کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔۔ تقریب میں ایس ایس پی پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول مظفرآباد راجہ عبدالقدوس نےپاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس سے حلف بھی لیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close