مظفر آباد، آزاد جموں وکشمیر یوتھ سمٹ 2023 کا انعقاد، وزیر اعظم آزاد کشمیر مہمان خصوصی، یوتھ ڈویلپمنٹ پالیسی کے حوالے سے اظہار خیال

مظفرآباد (پی آئی ڈی) محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیراہتمام پیر کے روز آزادجموں وکشمیر یوتھ سمٹ 2023کا مظفرآباد میں انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ ڈویلپمنٹ کے حوالہ سے پانچ سیشنز منعقد ہوئے.جن میں یوتھ ڈویلپمنٹ پالیسی کی تشکیل کے حوالے سے مقررین نے اظہار خیال کیا۔

سمٹ کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق تھے جبکہ سمٹ میں موسٹ سینئر وزیرکرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر عاصم شریف بٹ، وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائیوزیربحالیات جاوید بڈھانوی، وزیرحکومت پروفیسر تقدیس گیلانی، سابق وزیرافتخار گیلانی،سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر محترمہ مدحت شہزاد،چیئرپرسن پی آئی ایس پی امجد ثاقب، اے جے کے بینک کے صدر خاور سعید، نمل یونیورسٹی کے ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ سید وقاض علی، ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن کمیشن پالیسی اینڈ ریسرچ فورم راجہ محمد سجادخان،صدر سینٹرل پریس کلب واحد اقبال بٹ،چیئرمین تحریک حق خودارادیت راجہ نجابت حسین، سیکرٹری سینٹرل پریس کلب بشارت مغل، چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی، ڈسٹرکٹ کونسلرچوہدری اعجاز احمد،شاہزیب احمد،یونیسیف کے نمائندے علی حسنین گیلانی، محمد ستار عباسی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اوریوتھ پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینے، کئیرئیر ڈویلپمنٹ، فنی تعلیم کے فروغ، دیہی علاقوں میں پیدواری اور معدنی وسائل کو بروئے کار لانے سمیت نوجوانوں کی کیپسٹی بلڈنگ پر زور دیا۔ یوتھ سمٹ میں ہیومن کیپٹل ڈویلپمنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایکو سسٹم، فوسٹرنگ لیڈرشپ تھرو یوتھ پارلیمنٹ کونسلرز اینڈ یوتھ علما، یوتھ انٹرپرنیورشپ مائیکروفنانسنگ اینڈ فنانشل لٹریسی، موٹیویشن اینڈ کمیونیکیشن سٹریٹجی فار پیس بلڈنگ، اڈرسنگ دی گورننس چیلنجز کے سیشنز ہوئے جن میں جامعات کے طلبہ، یوتھ ایکٹیوسٹس، یوتھ کونسلرزسمیت مدارس کے طلبہ نے شرکت کی۔

یوتھ سمٹ میں سیکرٹریز حکومت، سربراہان محکمہ جات سمیت سرکاری افسران اور یوتھ نمائندگان بھی موجود تھے۔ یوتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے کہاکہ حکومت نواجونوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے، حکومت اپنے بجٹ کے ذریعے پالیسی تشکیل دیتے ہوئے نوجوانوں کو مزید وسائل فراہم کریگی، نوجوانوں کو اپنی سطح پر روزگار کے مواقع پید اکرنے کیلئے حکومت آزادکشمیر بلاسودقرضے دیگی، یوتھ کی فلاح و بہبود کیلئے ممکن اقدمات کریں گے۔وزیرسپورٹس یوتھ اینڈکلچر عاصم شریف بٹ اور وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے کہاکہ یوتھ سمٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، انہیں جدید مہارت فراہم کرنے اور قومی و بین الاقوامی جابز مارکیٹ تک ان کی رسائی کو اسان بنانے کے لئے روڈ میپ فراہم کرنا ہے۔ وزیرحکومت پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہاکہ نواجوانوں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے پائیدار پالیسی بنائیں گے، تمام شعبہ جات میں عورتوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی مرتب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کی شخصیت سازی اورانہیں مواقعوں کی فراہمی کیلئے یوتھ سمٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر محترمہ مدحت شہزاد نے کہاکہ فنانشل لٹریسی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، فنانشل لٹریسی کو ہمارے ایجوکیشن سسٹم کا حصہ ہونا چاہیے، یوتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کی کیپسٹی بلڈنگ کی جائے گی، مالیاتی ادارہ جات سے انہیں آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے، فنی تعلیم کو فروغ دیکر نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا کیے جائیں گے، آزادکشمیر میں کیئرئیر کونسلنگ کو فروغ دیا جائے گااور بینکوں کے سی ایس آر فنڈ کیلئے پالیسی مرتب کی جائے گی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں ساتھ لیکر چلنا ہے، اسلامی روایات کو فروغ دینا ہے اور دین کے اصولوں کے مطابق چلتے ہوئے ہی موجودہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے۔ مقررین نے آزادجموں وکشمیر یوتھ سمٹ کے انعقا د پر وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر عاصم شریف بٹ اور بالخصوص سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر محترمہ مدحت شہزاد اورانکی ٹیم کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔ یوتھ سمٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق، موسٹ سینئر وزیرکرنل ریٹائرڈ وقار احمد، وزرا حکومت جاوید اقبال بڈھانوی اور عاصم شریف بٹ نے یوتھ سمٹ کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے افسران کو شیلڈز بھی دیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close