ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ آزاد کشمیر راجہ شاہد حسین کی لاہور میں ہم منصب روبینہ افضل سے ملاقات، ڈی جی پی آر آزاد کشمیر اور ڈی جی پی آر پنجاب کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور ( پی آئی ڈی) ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ آزادکشمیر راجہ شاہد حسین کا نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب کا دورہ۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب محترمہ روبینہ افضل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی پی آر آزادکشمیر اور ڈی جی پی آر پنجاب کے مابین تعاون / کوآرڈینیشن بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ آزادکشمیر کو ڈی جی پی آر پنجاب کی طرف سے بریفنگ دی گئی اور انہیں ڈی جی پی آر پنجاب کے مختلف شعبہ جات بشمول الیکٹرانک میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا، آرکائیو کا معائنہ کروایا گیا۔

محکمہ تعلقات عامہ آزادکشمیر کے افسران راجہ محمد سہیل خان اور راجہ عبدالباسط خان بھی انکے ہمراہ تھے۔جبکہ ڈی جی پی آر پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جنوبی پنجاب عابد نور بھٹی، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن طارق اسماعیل، ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا سہیل رانا، ڈائریکٹر ایڈمن مقبول ملک، ڈائریکٹر نیوز قدرت اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹرپریس انفارمیشن ذوالفقار علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسیب زیدی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ آزادکشمیر راجہ شاہد حسین نے ڈی جی پی آر پنجاب میں انفارمیشن ایڈورٹائزمنٹ سیل میں مختلف اخباری و نشریاتی اداروں کو اشتہارات کے حوالے سے جدید آن لائن سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ آزاد جموں و کشمیر ڈی جی پی آر پنجاب کی طرف سے جدید سہولیات کی فراہمی کے نظام کو اپنانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس حوالے سے ڈی جی پی آر پنجاب میں ہونے والی اصلاحات اور اقدامات بارے مشاورت کرنے کے بعد ان سہولیات اور اقدامات کو محکمہ اطلاعات آزاد جموں و کشمیر میں بھی لاگو کیا جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی آر پنجاب روبینہ افضل نے کہا کہ ڈی جی پی آر پنجاب اور ڈی جی پی آر آزادکشمیر کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ ڈی جی پی آر آزادکشمیر درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین کام کررہی ہے۔ ڈی جی پی آر پنجاب نے ڈی جی پی آر آزادکشمیر کو شیلڈ بھی دی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں