آزاد کشمیر میں سیاحت اور ہائیڈل کا بہت پوٹینشل موجود ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی ہاشوانی گروپ کے چیف ایگزیکٹو مرتضیٰ ہاشوانی سے گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے سی ای او ہاشو گروپ مرتضیٰ ہاشوانی نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ بھی موجود تھے. ملاقات میں ِٹورازم, ہائیڈل سمیت دیگر سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے کے حوا لے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاحت اور ہائیڈل کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں تا کہ سیاحت کو فروغ ملے اور زیادہ سے زیادہ ٹورسٹ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے مرتضی ہاشوانی نے کہا کہ آزادکشمیر سرمایہ کاری کے لئے بہترین جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close