آزاد کشمیر کابینہ کے دو نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا، تقدیس کوثر گیلانی اور امتیاز نسیم سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے حلف لیا

اسلام آباد (پی این آئی ) صدر ریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو منتخب وزرائے حکومت کوثر تقدیس گیلانی اور امتیاز نسیم سے وزیرحکومت کے عہدے کا حلف ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں لے لیا۔

اس موقع پر حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق،سینئر موسٹ وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور،وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق،عبدالماجد خان،چوہدری محمد اکبر ابراہیم،صدارتی مشیر سردار امتیاز خان،وزیراعظم کے مشیر احمد صغیر،چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ،سیکرٹریز حکومت، اعلی حکام، سیاسی و سماجی شخصیات اور سینئر میڈیا پرسنز سمیت دیگر مکتب فکر نے شرکت کی۔اس سے پہلے سیکرٹری سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ظفر محمود خان نے وزراء حکومت کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری صدارتی امور شاہد ایوب نے ادا کیے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close