مظفرآباد (پی آئی ڈی) ترجمان حکومت آزادکشمیر نے کہا ہے کہ الیکشن کی باتیں کرنے والے 2026تک نئے انتخابات کا انتظار کریں۔ آزادکشمیرمیں جاری احتجاجی تحریکوں کا آغاز گذشتہ دور میں ہوا تھا۔ کچھ عناصر اقتدار سے باہر ہو کر ماہی بے آب کی طرح تڑپ رہے ہیں۔وزیرا عظم مضبوط اعصاب کے مالک ہیں ااوراپنے اتحادیوں کی مشاورت سے حکومتی امور انجام دے رہے ہیں۔
ترجمان حکومت آزادکشمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ دور میں اڑھائی درجن سے زائد وزراء کی فوج ظفر موج رکھی گئی۔ موجودہ حکومت آزادکشمیر کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جس میں مسلم لیگ ن شامل ہے۔جس این ٹی ایس کے نفاذ کا ڈھنڈورہ پیٹا جارہا ہے ،سابق دور میں اقتدار کے آخری ایام میں سول سرونٹ ایکٹ کا نفاذ کر کے ریاست کے ہزارو ں تعلیم یافہ نوجوانوں کا معاشی قتل کا ارتکاب کیا گیا، تب میرٹ کہاں سویا تھا؟۔ ریاستی وزراء کے قلمدان اتحادمی جماعتوں کے سربراہوں کی مشاورت کے بعد تقسیم کیے گئے جس کے لیے وزیراعظم انورالحق پابند نہیں کہ ہر ایک سے مشورہ کرتے۔ موجودہ وزیراعظم کسی شخص یا گروہ سے بلیک میل ہونے والے نہیں بلکہ مضبوط آہنی اعصاب کے مالک ہیں۔ موجود ہ وزیراعظم آزادکشمیر کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں اسمبلی کے 90فیصد اراکین نے منتخب کیا۔ ہمیں تو2016کے انتخابات پر شدید تحفظات ہونے کے باوجود تسلیم کیا گیا اور کبھی بھی قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ نہیں کیا اب جبکہ مسلم لیگ ن بھی اتحادی حکومت کا حصہ ہے تو ایک خواہشی پروگرام کے تحت سال رواں میں انتخابات کا مطالبہ کر کے غیر جمہوری سوچ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ترجمان حکومت نے کہا کہ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں کے مصداق بیان کسی بڑے کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے مترادف ہے۔ موجودہ حکومت انشاء اللہ اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی اور وزیراعظم انوارالحق کی قیادت میں بلاتخصیص ریاستی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں