ہمیں جنگ سے کوئی دلچسپی نہیں، ہم جارحیت نہیں، امن کے خواہشمند ہیں، وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کا کیڈٹ کالج پلندری میں یوم والدین سے خطاب

سدھنوتی (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ علم ایک ایسی طاقت ہے جس سے ستاروں پر کمند اور دلوں پر حکمرانی کی جا سکتی ہے. اس خطہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے تربیت کے سانچے میں ڈھالنےکی ضرورت ہے. علم وتربیت کے عمل میں اساتذہ, والدین اور طلباء کے کلیدی کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے. کیڈٹس ہمارا مستقبل ہیں. کیڈٹس جس طرح تعلیم وتربیت میں مصروف ہیں. یہی نوجوان ایک دن اس خطہ کی بہترین تعلیمی, سیاسی سماجی, معاشی ومعاشرتی اور اخلاقی اقدار کے امین ہوں گے.

یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ اس ادارے کے کیڈٹس کی ایک بڑی تعداد نے پیشہ وارانہ میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔طلباء کے چہروں پر ایک بہار دیکھ رہا ہوں اور یہ بھی محسوس کر رہا ہوں کہ یہ نوجوان جس حوصلہ مندی سے تربیت حاصل کر رہے ہیں انشاء اللہ ایک دن یہ اعلی نصب العین حاصل کر کے رہیں گے اور نہ صرف وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی پاسبانی کے فرائض سرانجام دیں گے بلکہ کشمیر کی آزادی اور نظریہ پاکستان کو عملی جامہ پہنائیں گے.وزیراعظم نے کیڈٹ کالج پلندری کے لئے 30 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا. ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کیڈٹ کالج پلندری میں 22ویں یوم والدین کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. قبل ازیں اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات و سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے.وزیراعظم نے پرنسپل کیڈٹ کالج بریگیڈیئر (ر) آصف محسن کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ بھی کیا.تقریب میں سینئر وزیر کرنل وقار احمد نور, وزراء حکومت سردار محمد حسین, میاں عبدالوحید, فہیم اختر ربانی, جاوید اقبال بڈھانوی, چوہدری محمد اخلاق,انصر ابدالی, ملک ظفر, سردار ضیاء القمر مشیر حکومت سردار احمد صغیر, محترمہ نبیلہ ایوب, پیر مظہر سعید, سابق وزیر ڈاکٹر نجیب نقی, مذہبی سکالر مولانا سعیدیوسف خان, کیڈٹس کے والدین اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آج ہمیں ایک جارح دشمن کا سامنا ہے جو گذشتہ 76 سالوں سے طاقت کے زور پر کشمیر پر اپنا قبضہ جمائے ہوئے ہے. ہمیں جنگ سے کوئی دلچسپی نہیں, ہم جارحیت نہیں چاہتے, ہم امن کے خواہشمند ہیں, عوامی فلاح و بہبود کے ذریعے خوشحالی کے خواہشمند ہیں لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے. یقین دلاتا ہوں کہ آزادکشمیر کی حکومت اور عوام حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جو پاکستان کی مضبوطی اور کشمیریوں کی آزادی میں معاون ثابت ہو.. اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری اور اساتذہ کرام اور اس دھرتی کے تمام علم دوستوں کو مبارکباد دیتا ہوں. وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ اس ادارے کے کیڈٹس کی ایک بڑی تعداد نے پیشہ وارانہ میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے وہاں افواج پاکستان میں بھی شمولیت اختیار کی اور اس ادارے کے کئی طلباء بیرونی ممالک میں بھی خدمات انجام دے کر ملک وملت کی نیک نامی کا باعث بن رہے ہیں، پرنسپل کیڈٹ کالج بریگیڈیئر ریٹائرڈ آصف محسن نے کہا کہ وزیراعظم کی موجودگی ہمارے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے. کیڈٹ کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس پاک فوج میں شمولیت کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں.انہوں نے تقریب آمد پر وزیراعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close