ناظم اعلی تعلقات عامہ آزاد کشمیر راجہ شاہد حسین کا وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشن کا دورہ

اسلام آباد (پی آئی ڈی) ناظم اعلی تعلقات عامہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ شاہد حسین کا وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشن کا دورہ۔ ڈائریکٹر جنرل الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشن ثمینہ فرزین سے ملاقات کی اور آزادکشمیر میں سوشل و ڈیجیٹل میڈیامانیٹرنگ کے منصوبہ کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر DEMP کے انچارج مانیٹرنگ سیل امجد رشید نے ناظم اعلی تعلقات عامہ آزادکشمیر کو منصوبہ کے حوالہ سے بریفنگ دی اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔

اس موقع پر محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر کے آفیسران راجہ محمد سہیل خان اور راجہ عبدالباسط خان بھی موجود تھے۔ ناظم اعلی تعلقات عامہ آزادکشمیر راجہ شاہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں سروس ڈلیوری میں بہتری اور گڈ گورننس کے لیےسوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا مانیٹرنگ اینڈ پروڈکشن کا منصوبہ شروع کررہے ہیں۔ رائے عامہ کو ہموار اور رائے عامہ سے واقفیت کیلئے سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کی موثر مانیٹرنگ وقت کا تقاضا ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے اس منصوبے پر کام کریں گے تاکہ نہ صرف منفی پروپیگنڈا کو کاونٹر کیا جائے بلکہ لوگوں کی رائے کو بروقت اور براہ راست اعلی حکام تک پہنچایا جا سکے۔ اس موقع پر DEMP کی ڈائریکٹر جنرل ثمینہ فرزین نے اس منصوبہ کے حوالہ سے ناظم اعلی تعلقات عامہ آزادکشمیر کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں