6 نومبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی طرف سے یوم شہدائے جموں پر بیان

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ 6 نومبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس روز جموں میں دو لاکھ سے زائد کشمیری مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا۔مہاراجہ ہری سنگھ،آر ایس ایس اور ہندو انتہا پسند تنظیمیں اس قتل عام میں براہ راست ملوث تھیں۔جموں میں مسلمانوں کا قتل عام کر کے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا۔

یوم شہداء جموں پر اظہار خیال کرتے ہوے وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دن ہم یوم شہداء جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ جموں کے شہداء کے مشن کو ہر حال میں پورا کیا جائے گا،پاکستان کی محبت میں کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور اب بھی قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا ملٹری زون ہے جہاں نو لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں کے سیاسی،سماجی اور مذہبی حقوق غصب کئے ہوے ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدل کر وہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی منظم کوششیں کر رہی ہے مگر اسے اس میں ناکامی ہو گی،کشمیریوں نے الحاق پاکستان کیلیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور وہ اس منزل کو حاصل کر کے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لہرائے جانے والے سبز ہلالی پرچم کشمیریوں اور پاکستانیوں کی محبت کے عکاس ہیں اور یہی کشمیریوں کی منزل ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں