وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق سے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل عبدالسمیع کی ملاقات، رٹھوعہ ہریام پل اور جاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ.II کے کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل عبدالسمیع کی ملاقات. ملاقات میں رٹھوعہ ہریام پل اور جاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ.II کے کام پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. وزیراعظم آزاد کشمیر نے رٹھوعہ ہریام پل اور جاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ II کی جلد از جلد تکمیل کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور عوام کو براہ راست فائدہ ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او اپنے معیاری کام کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے اس لئے ہماری خواہش ہے کہ ادارہ رٹھوہہ ہریام پل کی تکمیل کے حوالے سے معاونت فراہم کرے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او نے وزیراعظم کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close