اسلام آباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے کنٹری ڈائریکٹر یو این ایف پی اے Dr. Luay Shabany نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی. اس موقع پر وزیر ورکس اینڈ کمیونیکیشن اظہر صادق, چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بریچ, ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ فیاض علی عباسی, سیکرٹری پی اینڈ ڈی محمد ادریس عباسی, چیف فارن ایڈ وسیم قریشی اور ڈونرز کوآرڈینیشن کنسلٹنٹ سیدہ عاصمہ اندرابی بھی موجود تھی.
یو این ایف پی اے کے وفد میں انٹرنیشنل پروگرام کوآرڈینیٹر Mr. Shrutidhar Tripathi اور پروگرام سپیشلسٹ شعیب احمد بھی شریک تھے. اس موقع پر UNFPA کی طرف سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو آزادکشمیر کے دورہ کے دوران مظفرآباد میں مختلف اداروں کے ساتھ میٹنگز کے علاوہ یو این ایف پی اے کے آزادکشمیر میں کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ یواین ایف پی اے آبادی میں کنٹرول, کم عمری کی شادی, پیدائش کے وقت شرح اموات میں اضافہ اور دیگر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں. انہوں نے بتایا کہ یو این ایف پی اے آزادکشمیر میں مختلف شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے. اس مقصد کے لئے آئندہ سال سے ایک جامع پیکیج کا اجراء بھی کیا جائے گا. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر UNFPA کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی. وزیراعظم نے یو این ایف پی اے کے ساتھ تمام معاملات کی یکسوئی کے لئے خصوصی کنٹیکٹ گروپ کی تشکیل کی ہدایت بھی کی. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کنٹری ڈائریکٹر Mr. Luay Shabaneh کا آزادکشمیر میں کام کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت یو این ایف پی اے کے منصوبوں کے لئے ہر طرح سے تعاون اور سہولیات فراہم کرے گی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں