آزادکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسز کی سینئر افسر تہزیب النساء کو سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسز کی سینئر افسر تہذیب النساء کو آزادکشمیر کی سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیا گیا۔ اس سے قبل وہ بطور ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ فرائض انجام دے رہی تھیں۔

تہذیب النساء کا تعلق آزاد جموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسز سے ہے۔ ان کو آزادکشمیر کی پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور پہلی خاتون کمشنر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔انہوں نے 2005میں بطور اسسٹنٹ کمشنر سروس شروع کی، 2013 میں وہ آزادکشمیر کی پہلی ڈپٹی کمشنر اور 2020 میں پہلی کمشنر تعینات ہویں۔ اس سے قبل وہ بطور ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، کمشنر بحالیات اور چیف ایڈمنسٹریٹر زکوۃ بھی رہ چکی ہیں۔ وہ آزادکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسز سے پہلی خاتون سیکرٹری ہیں۔ محترمہ تہذیب النساء لا گریجویٹ ہیں اور قانونی امور میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔ وہ آزادکشمیر کی سروسز میں ایماندار آفیسر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close