پاکستان کے عام انتخابات کے بروقت انعقاد اور شفافیت سے آئین قانون کی بالادستی قائم ہو گی، سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر میڈیا سے گفتگو

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پاکستان کے عام انتخابات کا بروقت انعقاد اور شفافیت غیر جانبداری سے نہ صرف ائین قانون کی بالادستی قائم ہو گی بلکہ جمہوریت کو استحکام عوام کا اعتماد بڑھنے سے عالمی سطح پر ملک کی نیک نامی اور وقار میں اضافہ ہو گا تمام سیاسی قوتوں کے جائز تحفظات دور کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کر کے متفقہ فیصلوں کا نفاذ کرنا پڑے گا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا قومی امور سمیت بروقت عام انتخابات کے انعقاد اور جمہوری قوتوں کو یکساں مواقعے فراہم کی مطالبات پر عمل درآمد میں ہی قومی ترقی عوامی خوشحالی گڈ گورننس کا راز پنہاں ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر مشکل وقت میں ملک کو سنبھالا دیا اور ریاستی تشخص قومی وقار کا تحفظ کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں زلزلے کے بعد سینکڑوں نامکمل تعلمیی اداروں کی تکمیل پسماندہ علاقوں میں صحٹ تعلیم روزگار برقیات کی ترسیل جاری رکھنے پر محکمہ جات بھرپور توجہ مرکوز کریں چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اور عوامی مسائل کا بطریق احسن ادراک ہے انھوں نے کہا آزاد کشمیر میں تین پارٹیوں کی اتحادی حکومت ہے جنکا اپنا اپنا منشور اور نظریہ ہے ہمیں اگرچہ سب کا احترام ہے لیکن اپنی ترجیحات پر کاربند ہیں انھوں نے کہا تحریک فلسطین میں شدت کے بعد تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کیلئے فوجی استعداد کار بڑھانے اور ریاستی دہشت گردی لاقانونیت انتہا پسندی قتل وغارت میں تیزی کر دی ہے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین میں جنگ بندی کیلئے ٹائم فریم دیکر مقبوضہ جموں کشمیر میں خونریزی بند کروائے اور استصواب رائے پر آمادگی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے بھارت اور اسرائیل دونوں جارحیت پسند قابض ملک ہیں جنکا ایجنڈا نہتے پرامن انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے اور عالمی امن کی بربادی کا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close