اسلام آباد، ترکی کے 100 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی شرکت

اسلام آباد (پی آئی ڈی) ترکی کے 100 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد،چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی تقریب میں شرکت۔

تقریب میں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، کامران ٹیسوری گورنر سندھ، جان ایم جمیل صوبائی اسپیکر بلوچستان، سینیٹر ثنا جمالی، مولانا فضل الرحمان صدر جے یو آء ایف، وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) افتخار راؤ سپیشل ایڈوائزر ٹو پی ایم فار میری ٹائم، ابراہیم مراد صوبائی وزیر پنجاب، عدنان جلیل صوبائی وزیر کے پی کے، لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا چیف لاجسٹک سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ ڈی جی ویپنز، ائر مارشل عرفان احمد پی اے ایف، ریئر ایڈمرل فیصل امین چیف نیول سیکرٹری، تقریب کے میزبان ڈاکٹر مہمت پیکاسی، اتادجن مولماو سفیر ترکمانستان ڈین، ڈاکٹر حضار فرہادو سفیر آذر بائیجان،ایم ایس دلساط سنول نمائندہ ٹی آر این سی و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد ترکش ایمبیسی کی جانب سے کیا گیا۔ پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی و ان کی اہلیہ نے معزز مہمانوں گرامی کو خوش آمدید کہا – چیف جسٹس آزاد کشمیر نے کہا کہ جمہوریہ کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردون اور ترکیہ کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،چیف جسٹس آزاد کشمیر نینیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر 100 سال مکمل ہونے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اور اسکول کی طالبات نے ٹیبلو پیش کئے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close