27 اکتوبر کا دن جموں و کشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین دنوں میں سے ایک دن ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی یوم سیاہ کے موقع پر خصوصی گفتگو

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے 27 اکتوبر کا دن جموں وکشمیرکی تاریخ میں سیاہ ترین دنوں میں سے ایک دن ہے جب قابض ہندوستان نے سرینگرائرپورٹ پراپنے فوجی اتارے اورریاست پرجابرانہ قبضہ کیا۔ہندوستان جواپنی آزادی کے ساتھ ہی ایک توسیع پسندانہ ذہنیت کی مالک قیادت کے ہاتھوں میں تھا اس نے تمام عالمی قوانین، اخلاقیات اوراصولوں کوبالاطاق رکھتے ہوئے الحاق کی جعلی دستاویز کو بنیاد بنا کراپنے فوجی جموں وکشمیر بھجوائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان نے ریاست کوایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ہویا انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیمیں وہ ہندوستان کوکشمیریوں پرجاری اس کے مظالم سے بازنہیں رکھ سکیں۔مقبوضہ کشمیرپرہندوستانی فوجی قبضے کے تسلسل میں نریندرمودی کی حکومت نے اقوام متحدہ کی کشمیرکے متعلق قراردادوں کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے05اگست2019کومقبوضہ ریاست میں سیاسی نظام کولپیٹتے ہوئے سیاسی قائدین کونظربندکردیا اورریاست کوہندوستان کی یونین ٹیٹری قراردے کراس کی شناخت پرحملہ کردیامگرہندوستان کی ہندوقیادت یہ بھول گئی کہ کشمیریوں کاحق خودارادیت عالمی سطح پرتسلیم شدہ حق ہے اس حق کوانہیں دیئے بغیرختم نہیں کیاجاسکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری اب بھی ہندوستان کے ساتھ شدیدنفرت کرتے ہیں وہ اپنے تشخص پرہندوستان کے حملے کوبھولے نہیں جس کااظہارانہوں نے چندہفتے قبل اس وقت کیاجب میرواعظ عمرفاروق کوہندوستان نے 04 سال بعد نمازجمعہ اداکرنے کی اجازت دی اورلاکھوں لوگوں نے ان کااستقبال کرکے ان کی تقریرسنی اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔کشمیری عوام آج بھی اپنی منصفانہ جدوجہدپرڈٹے ہوئے ہیں اوراس موقع پرآزادکشمیراورپاکستان کے عوام ان کی پشت پرکھڑے ہیں۔ہندوستان وقتی طورپرفوجی جبرکے ذریعے ریاستی عوام کودباتوسکتاہے مگران کاجذبہ آزادی سردنہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد ہر آنے والے دن میں برہان وانی جیسے نوجوانوں کی شہادت سے مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت خود ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہے۔ ماورائے عدالت قتل، عورتوں کی بے حرمتی، جبری گمشدگی، املاک کی تباہی رہنمائوں کی گرفتاری اور پیلٹ گنوں کا استعمال بھی کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو متزلزل نہیں کرسکتامقبوضہ کشمیرایک دن ضرورآزادہوگا اور کشمیری اپنے خوابوں اورامیدوں کے مطابق آزادکشمیرکے لوگوں کے ساتھ مل کرمقبوضہ کشمیرکوپاکستان کاہمیشہ کے لیے حصہ بنائینگے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close