آزاد کشمیر کا 76 واں یوم تاسیس ریاست بھر میں ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کا76واں یوم تاسیس ریاست بھر میں ملی جوش و جذبہ سے منایاگیا ۔ 76ویں یوم تاسیس کے موقع پر ریاست بھر میں تقاریب کا انعقاد کر کے تحریک آزادی کشمیر کے شہداء، شہدائے پاکستان ، شہدائے افواج پاکستان اور شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کی تجدید کی گئی کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور اسکی منزل کے حصول یعنی الحاق پاکستان تک جدوجہد جاری و ساری رہے گی۔

76ویں یوم تاسیس کے موقع پر دن کا آغاز مظفرآباد سے 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، افواج پاکستان نے یوم تاسیس کے موقع پر توپوں کی سلامی دی۔ 76ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب دارالحکومت مظفرآباد پریڈ گراونڈ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدرآزاد جموں وکشمیربیرسٹرسلطان محمود چوہدری تھے ۔ مرکزی تقریب میں وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری انوارالحق ، سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی چوہدری لطیف اکبر ، وزرا حکومت ، ممبران اسمبلی ، سیکرٹریز حکومت ،انسپکٹر جنرل پولیس،افواج پاکستان کے افسران سمیت سول و عسکری حکام کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں آزادکشمیر پولیس،ریسکیو 1122، کمانڈوز،گرلزگائیڈ، بوائز سکاوٹس،ٹورسٹ پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی اورمارچ پاسٹ کیا۔صدرریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری ، وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے پرچم کشائی بھی کی۔صدرریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے پریڈ کامعائنہ بھی کیا۔ صدرریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close