نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات، ایجنڈا سامنے آ گیا

بیجنگ (آئی این پی )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مابین ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی صدر نے کہا کہ خطے کی معاشی ترقی کے لیے سلامتی یقینی بنانا ضروری ہے، خطے کی معاشی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے، عالمی سطح پر غذائی تحفظ کے لیے روس اقدامات کررہا ہے۔ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں، روس نے غریب افریقی ممالک کے لیے اناج کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے۔اس موقع پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے دونوں ممالک یکساں موقف رکھتے ہیں، توانائی کے شعبے میں روسی سرمایہ کاروں کاخیرمقدم کریں گے۔نگران وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے دوطرفہ تعاون ضروری ہے، بطور سینیٹر روس کا دورہ کرچکا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں