عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں آئمہ نقوی کی میڈیا پر وائرل ویڈیو، وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے نوٹس لے لیا، 12 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انوارلحق نے عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں آئمہ نقوی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا سختی سے نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے 12 گھنٹے میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے نوٹس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر دی ہے اور ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ افسوسناک واقعہ ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے تا کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close