راولاکوٹ، ڈی جی انفارمیشن راجہ شاہد حسین کی زیر صدارت ضلعی انفارمیشن افسروں کا اجلاس، پرنٹ و سوشل میڈیا مانیٹرنگ، نیشنل ایکشن پلان کے تناظر میں مانیٹرنگ کے حوالہ سے اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ

راولاکوٹ (پی آئی ڈی) ناظم اعلی تعلقات عامہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ شاہد حسین کی زیر صدارت ضلعی افسران اطلاعات کا جائزہ اجلاس ڈویژنل آفس تعلقات عامہ پونچھ راولاکوٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنٹ و سوشل میڈیا مانیٹرنگ، محکمہ اطلاعات کے سالانہ کلینڈر کی تیاریوں نیشنل ایکشن پلان کے تناظر میں مانیٹرنگ کے حوالہ سے اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ناظم اعلی تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ جدید ٹولز کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومتی اقدامات کی زیادہ سے زیادہ تشہیر یقینی بنائی جائے، وزیراعظم کے اقدامات اور انکے ثمرات سمیت آگاہی کے حوالہ سے امور میں بہتری لائی جائے۔ سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے سدباب کیلئے موثر حکمت عملی بنا کر انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے لیزان رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ outreach کیلئے مقامی سطح پر حکمت عملی بنا کر اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تناظر میں پرنٹ میڈیا کی موثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں سوشل میڈیامانیٹرنگ،پرنٹ والیکٹرانک میڈیااورنیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ضلعی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد سوشل میڈیا مانیٹرنگ رپورٹس کو موثر بنانے، سالانہ کیلنڈر کی تیاری،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیز سمیت نیوز بلیٹن کی تیاری کے حوالہ سے تربیتی سیشن ہوا جس میں مفصل بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ضلعی افسران نے ناظم اعلی تعلقات عامہ کو اپنے اضلاع میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور ممکنہ حل کیلئے تجاویز دیں۔ ناظم اعلی تعلقات عامہ نے ضلعی افسران کو محنت لگن اور جانفشانی سے امور کی انجام دہی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ اطلاعات کے مرکزی دفتر میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم کی انسٹالیشن ہو چکی ہے جلد ضلعی دفاتر میں بھی بائیو میٹرک سسٹم لگوایا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close