ریاست کی عوام کو جو آئینی نظام ہمارے آباؤ اجداد نے دیا ہے اسے ہم سب نے مل کر مضبوط بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارلحق نے کہا ہے کہ ریاست کی عوام کو جو آئینی نظام ہمارے آباؤاجداد نے دیا ہے اسے ہم سب نے مل کر مضبوط بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں. کسی کو بھی اس نظام کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے. بلدیاتی اداروں کو مزید فعال بنائیں گے. حکومت بلدیاتی اداروں کو فنڈز مہیا کرے گی. آئین کے تحت آزادکشمیر کے عوام کی ہر سطح پر بات کروں گا. وزراء,چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اور مئیرزپر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں جو اداروں کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے فنڈز کی تقسیم کو یقینی بنائے.

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے آزادکشمیر سے آئے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسلرزاور میئرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر سینئر وزیر کرنل وقار احمد نور, وزراء حکومت سردار جاوید ایوب, فیصل ممتاز راٹھور, دیوان علی خان چغتائی, ظفر ملک, سردار عامر الطاف, چوہدری قاسم مجید, چوہدری یاسر سلطان, چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ, پرنسپل سیکرٹری, سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بھی موجود تھے, وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے کہا کہ سیاسی رویوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے. ہم نے ملکر اس نظام کو مضبوط بناتے ہوئے صحیح سمت کی طرف لے کر جانا ہے. انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی عوام کے حقوق کے لئے ہر سطح پر بات کروں گا. وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے حکومت کا حصہ ہیں, حکومت وسائل کے اندر رہتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دے گی. انہوں نے تمام ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جو چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اور میئرز کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا وہ نہیں رہے گا. انہوں نے کہا کہ ہم سب نے حلف لیا ہوا ہے . الحاق پاکستان ہماری منزل ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم نے اپنی ذات سے ہٹ کر صرف عوام کے حقوق کی بات کرنی ہے. اس موقع پر چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے کے لئےحکومت تمام ممکنہ اقدامات کرے گی. انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ریاست کو مضبوط بنانے کے لئے کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ حکومت کا بلدیاتی نمائندوں سے بھائیوں جیسا رشتہ ہے. چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسلرز نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے آزادکشمیر کے عوام کے لئے وفاقی سطح پر جاندار موقف اختیار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں