سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور سے نائب صدر پیپلزپارٹی امجد یوسف اور معاون خصوصی برائے سپیکر قانون ساز اسمبلی عزادار حسین شاہ کی ملاقات

اسلام آباد () وزیر حکومت، سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے سابق مشیر آزاد حکومت، مرکزی نائب صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سردار امجد یوسف اور معاون خصوصی برائے سپیکر قانون ساز اسمبلی ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی ملاقات۔ آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، جاری عوامی حقوق تحریک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کے اخراجات کم کر کے کفایت شعاری اختیار کی گئی ہے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے ۔وزیر اعظم انوار الحق کی قیادت میں حکومت ریاست کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے اس پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close