اسلام آباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارلحق نے کہا ہے کہ اساتذہ ہمارے معاشرے کی تعمیر نو کرنے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی تعمیر کرنا ہے. کسی بھی معاشرے کی ذہن سازی اور نکھار پیدا کرنے کی ذمہ داری اساتذہ کرام پر عائد ہوتی ہے. یہ پیشہ پیغمبری ہے. آزادکشمیر کے اساتذہ کے ترقیابی سمیت تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے. اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے کابینہ کی کمیٹی بنا دی ہے. جلد عملدرآمد یقینی بنائیں گے.
آزاد کشمیر کے عوام کے آئینی حقوق کی جنگ لڑوں گا اور لڑتا رہوں گا. حقوق کے ساتھ ساتھ فرائض کی ادائیگی میں بھی کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے. معطل اساتذہ کو بحال کرنے کی ہدایت ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے آزادکشمیر کے اساتذہ کرام کے وفد سے ملاقات میں کیا. اس موقع پر سینئر وزیر کرنل وقار احمد نور اور آزاد کشمیر بھر سے اساتذہ کرام بھی موجود تھے. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں بہتری پیدا کرنے میں اساتذہ کرام کا اہم ذریعہ کردار ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ کوالٹی آف ایجوکیشن میں بہتری لانے کیلئے اساتذہ کرام اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہوسکے. وزیراعظم نے کہا کہ اس نظام کو ہم سب نے مل کر درست سمت کی طرف لے کر جانا ہے. حکومت آئین و قانون کے مطابق حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی. انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست بھر میں تمام شعبوں میں بہتری کے کر آنی ہے اسی لئے دفاتر میں بائیو میٹرک کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں بائیو میٹرک کو اے جی آفس سے منسلک کریں گے اس طرح دفاتر میں حاضر نہ ہونے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی اور وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آپ مستقبل کے معماروں کے معمار ہیں لہذا اپنے فرائض منصبی دلجمعی سے ادا کریں سکولوں میں حاضری کو یقینی بنائیں اور اپنے اپنے سکولوں کے رزلٹ سو فیصد دیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کوٹہ سسٹم پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائے گی. انہوں نے کہا کہ 62 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، معاشرے سے انتشار اور بے راہ روی کو ختم کرنے کے لئے بھی آپ اپنا اہم کردار ادا کریں عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر تنخواہ لے کر ہمیں فرائض کی ادائیگی بھی احسن طریقے سے کرنی چاہئے تاکہ معاشرے ترقی کرے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں