اسلام آباد (پی این آئی ) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم نے آزادکشمیر میں آئین کی بالا دستی، عوام کو جلد انصاف کی فراہمی اور آئینی اداروں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں