میاں عارف حسین نے قائمقام چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا حلف اُٹھا لیا، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے منصب کا حلف لیا

اسلام آباد (پی این آئی ) آزادجموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں عارف حسین نے قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جسٹس میاں عارف حسین سے قائمقام چیف جسٹس ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آبادمیں منعقد ہوئی۔تقریب میں ہائی کورٹ کے ججزجسٹس سید شاہد بہار،جسٹس محمد اعجاز خان،جسٹس چوہدری خالد رشید،صدارتی مشیر سردار امتیاز خان،چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا،سابق جج ہائی کورٹ حبیب ضیاء،ایڈوکیٹ جنرل خواجہ محمد مقبول وار، ممبران سروسز ٹریبونل،جج الیکشن ٹریبونل چوہدری محمد منیر،چیئرمین ان لینڈ ریونیو شیخ راشد مجید،کسٹوڈین جائیداد متروکہ چوہدری خالد یوسف،چیئرمین ماحولیاتی ٹریبونل راجہ راشد نسیم خان،ڈسٹرکٹ و سیشن ججز،ضلع قاضی،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل راجہ محمد سعید خان،چوہدری محمد منظور،لاء آفیسران،وائس چیئرمین بار کونسل(میرپور) محمد ندیم خان،ممبران بار کونسل،صدر سپریم کورٹ بار محمد زبیر راجہ،صدر ہائی کورٹ بار سردار حامد رضا، ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور سمیت وکلاء اوردیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں ڈرافٹسمین راجہ زاہد محمود نے قائمقام چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔تقریب کی نظامت سیکرٹری صدارتی امور شاہد ایوب نے کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں