چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم کی عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال کے زیراہتمام فری کلیفٹ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

گجرات ( پی آئی ڈی ) چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال کے زیراہتمام فری کلیفٹ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت،چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کروڑوں کی آبادی کے لئے کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل کے علاج کے لئے عالمی سطح کا واحد ہسپتال عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال گجرات ہے،

انھوں نے کیا کہ جن بچوں کے ہونٹ اور تالو کٹے ہوتے ہیں ان کے لئے عائشہ بشیر ہسپتال ایک نعمت سے کم نہیں اور بالخصوص جو باہر سے آنے والے ڈاکٹرز جو بالکل رضاکارانہ یہاں آکر بچوں کے آپریشنز کرتے ہیں ان سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں ہزاروں بچوں کی زندگیاں تبدیل ہو چکی ہیں ، حکومت پاکستان و آزادکشمیر حکومت کو چاہیے کہ اس ہسپتال کی بھرپور معاونت کریں،تاکہ یہ ادارہ بہتر انداز میں اپنی خدمات سر انجام دے سکے۔ انھوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر اعجاز بشیر سے کہوں گا کہ اپنی خدمات کا دائرہ کار آزاد کشمیر تک بڑھائیں ۔کلیفٹ ہسپتال کی انتظامیہ مجھے ہر موقع پر اپنے ساتھ پائے گی۔ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نےعائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال کے لئے رضاکارانہ فنڈ ریزنگ خدمات کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا۔چیف جسٹس آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ گجرات سے میرا بچپن کا تعلق ہے۔ ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کا ادارہ نوبل کاز کے لئے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ، ایسےمیں مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ ان اداروں کے ساتھ تعاون کریں ۔چیف جسٹس آزاد کشمیر نے ادارہ کی ویلفیئر کے لئے ذاتی حیثیت میں دو لاکھ عطیہ دیا، ان کے علاوہ راجہ خوشنود علی خان و راجہ شاہد علی خان ایڈووکیٹ نے بھی ادارہ کے لئے عطیہ دیا ۔

چیف جسٹس آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تحریک آزادی کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو سر بلندی اسلام کی خاطر کفار کے سامنے ڈٹے رہنے پر خراج عقیدت پیش کیا ۔آخر میں چیف جسٹس آزاد کشمیر نے بیرون ممالک سے آئی ڈاکٹرز کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ نیک مشن کیلئے کام کرنے پاکستان آئی ہے۔ تقریب میں راجہ ندیم ایڈووکیٹ وائس چیئرمین بار کونسل آزاد جموں و کشمیر ، راجہ زبیر ایڈووکیٹ صدر سپریم کورٹ بار ، حامد رضا ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار، کامران طارق ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور،راجہ غضنفر علی خان ایڈووکیٹ ،راجہ خوشنود علی خان،راجہ شاہد علی خان ایڈووکیٹ ، راجہ اظرار علی خان ایڈووکیٹ، راجہ سہیل فاروق، راجہ فیاض نوابی ایڈووکیٹ، راجہ خالد ایڈووکیٹ، شبیر شریف ایڈووکیٹ و محمد امین ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے میزبان ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ ہمیشہ شفقت اورسرپرستی کا معاملہ کیا تقریب سے یوکے سے آنے والی ڈاکٹرز نے بھی خطاب کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں