آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بارے میں مکمل رپورٹ طلب کر لی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس (ر)عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے حوالہ سے عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر کے فیصلہ مصدرہ 05اکتوبر2023کی روشنی میں آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقدہوا۔ جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان، الیکشن کمشنر (عام انتخابات) سردار ندیم ایوب، الیکشن کمشنر (بلدیات) راجہ راشد محمود اور ڈپٹی الیکشن کمشنر انتخابات شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالت العالیہ کے فیصلہ میں مصدرہ ہدایات /احکامات کے مطابق مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی کہ وہ جملہ سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بارے میں مکمل اور جامع رپورٹ کمیشن کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں کمیشن کا آئندہ اجلاس 12اکتوبر 2023کو طلب کیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close