مظفر آباد، اکتوبر 2005 کے زلزلے کی برسی، شہریوں کے تحفظ سے متعلق تنظیموں کی یونیورسٹی گراؤنڈ سے سی ایم ایچ تک آگاہی واک

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، محکمہ بہبود آبادی آزادجموں و کشمیر،محکمہ شہری دفاع آزادجموں و کشمیر، تنظیم شہری دفاع مظفرآباد اور پاکستان ریڈ کریسنٹ آزادجموں و کشمیر کے اشتراک سے 8 اکتوبر 2005 کے شہدا کی برسی کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی یونیورسٹی گراونڈتا سی ایم ایچ چوک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا مقصد عوام میں قدرتی آفات سے آگاہی، تیاری اور حکمت عملی کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔

واک کے شرکاء نے قدرتی آفات سے متعلق عوامی آگاہی کی ضرورت و افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرزاٹھائے ہوئے تھے۔ آگاہی واک میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ظہیر الدین قریشی، ڈی آئی جی ڈاکٹر لیاقت علی، سیکرٹری ریڈکریسنٹ گلزار فاطمہ، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حافظ محمد علی، ایس ایس پی یاسین بیگ، ڈی ایس پی سٹی سید اشفاق گیلانی، سول سوسائٹی، آزادجموں و کشمیر بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن، گرلز گائیڈ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کے اختتام پر شرکاء نے 8 اکتوبر 2005 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لیے دعاء بھی کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close