وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کی نگران وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید سے آزاد کشمیر میں زیرتکمیل منصوبہ جات اور ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارلحق کی نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید سے آزادکشمیر میں زیرتکمیل منصوبہ جات اور ترقیاتی فنڈز کی ریلیزکے حوالے سے ملاقات کی. اس موقع پر سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا, ممبر انفراسٹرکچر, پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر آفیسران نے شرکت کی.

ملاقات میں آزاد کشمیر کے ترقیاتی اور جاریہ منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے کہا کہ آزادکشمیر اسمبلی, رٹھوعہ ہریام پل اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کا پراجیکٹ بھی اہمیت کا حامل ہے. جس کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کی ریلیز کو یقینی بنایا جائے تاکہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے. نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا کہ آزادکشمیر کے تمام منصوبے انتہائی اہمیت اور دور رس اثرات کے حامل ہیں. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close