آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی نگران وزیر برائے آبی وسائل احمد عرفان اسلم سے ملاقات، ہائیڈل ایشوز، منگلا ڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ سے متعلق امور پر بات چیت

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق اور وفاقی نگران وزیر برائے آبی وسائل احمد عرفان اسلم کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات کے دوران موسٹ سینئر وزیر ،وزیر خزانہ کرنل(ر) وقار احمد نور اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران آزادکشمیر کے ہائیڈل ایشوز ،منگلا ڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ دریاء کی diversion سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

رٹھوعہ ہریام پل کی جلد تکمیل کے امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔نگران وفاقی وزیر احمد عرفان اسلم نے وزیراعظم آزادکشمیر کو یقین دلایا کہ نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کی ہدایات کی روشنی میں ان مسائل کو حل کرنے کیلیے روڈمیپ تیار کیا جائے گا اور ان معاملات پر تیزی سے پیش رفت کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام اس حوالے سے جلد عملی اقدامات کو دیکھیں گے جن سے انہیں ریلیف ملے گا ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں