اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم پاکستان انوارلحق کاکڑ سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر ملاقات کی. ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ, نیلم جہلم اور منگلا ڈیم منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا. اس موقع پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر بھی ہمراہ تھے.
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے وزیراعظم پاکستان کو منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے leftover اور رٹھوعہ ہریام کی عدم تکمیل کے باعث متاثرین منگلا متاثرین منگلا اور میرپور کے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جبکہ نیلم جہلم پراجیکٹ سے متعلق سہ فریقی معاہدہ دستخط نہ ہونے کے باعث پائی جانے والی بے چینی, ماحولیاتی اثرات اور واٹر یوز چارجز سے متعلق امور کی نسبت بھی وزیراعظم پاکستان کو جامع بریفنگ دی. وزیراعظم پاکستان نے دوران ملاقات وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دلایا ہے کہ حکومت پاکستان منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور نیلم جہلم پراجیکٹ سے متعلق حل طلب امور کی کی یکسوئی کے لئے فوری اقدامات کرے گی. وزیراعظم نے وفاقی وزیر پانی و بجلی اور سیکرٹری واٹر ریسورسز کو ہدایت جاری کیں کہ وہ حکومت آزادکشمیر کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہوئے جملہ حل طلب امور کو فوری طے کریں. وزیراعظم پاکستان نے پلاننگ کمیشن کمیشن کو ہدایت جاری کی کہ و ہ آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کی مکمل اقساط ادا کریں. وزیراعظم پاکستان نے آزادکشمیر حکومت کے وفاق سے متعلق امور کے جائزہ اور حل کے لیے ایک بااختیار inter-governmental کمیٹی تشکیل دی جو نیلم جہلم پراجیکٹ اور منگلا ڈیم کے دیرانہ حل کے حوالے سے رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں