خیبر پختونخواہ پری سروس پلاننگ کورس کے 44رکنی وفد کا دورہ مظفرآباد

مظفرآباد (پی آئی ڈی) خیبر پختونخواہ پری سروس پلاننگ کورس کے 44رکنی وفد کا دورہ مظفرآباد۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل احسان خالد کیانی، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سردار ظفر محمود اور سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ کی بریفنگ۔ وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل احسان خالد کیانی نے بتایا کہ آز ادکشمیر کی حکومت 24اکتوبر 1947کو قائم ہوئی۔ یہاں پارلیمانی نظام حکومت قائم ہے۔ ریاست کی اپنی قانون ساز اسمبلی، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ہیں۔

ریاست کے دفاع، کرنسی، فارن پالیسی اور سیکیورٹی وفاقی حکومت کے ذمہ ہے۔ ریاست کے 3ڈویژن اور 10اضلاع ہیں۔ آزادکشمیر کا اپنا آئین بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر ایک پر امن علاقہ ہے۔ جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ہماری شرح خواندگی ملک کے دیگر صوبوں سے بہت بہتر ہے۔ آزادکشمیر کی کل آبادی 40لاکھ کے قریب ہے جس میں سے 15لاکھ تارکین وطن ہیں۔ آزادکشمیر میں بہترین تعمیر و ترقی کا عمل جاری ہے۔ دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی سہولیات میسر ہیں۔ سیاحت اورہائیڈرل کا وسیع پوٹینشل موجود ہے۔ وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ نے کہا کہ آزادکشمیر کا کل بجٹ 232بلین روپے ہے۔ جس میں سے 42بلین ترقیاتی بجٹ ہے۔ ریاست کے ریسورسز بہت کم ہیں۔ اس لیے وفاقی حکومت ہمیں سپیشل گرانٹ دیتی ہے۔ ٹیکس جمع کرنے کے لیے ہمارا سی بی آر کا ادارہ موجود ہے۔ سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سردار ظفرمحمود نے کہا کہ آزادکشمیر میں دیگر صوبوں کی طرح مکمل سروس سٹرکچر موجود ہے جو رولز آف بزنس کے تحت کام کر رہا ہے۔ یہاں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، اکاؤنٹنٹ جنرل اور سیکرٹری مالیات وفاقی حکومت کی جانب سے تعینات ہوتے ہیں۔بریفنگ کے اختتام پر وفد کے سربراہ اعجاز احمد نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل احسان خالد کیانی کو سوینئیر بھی دیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close