پونچھ ڈویژن کیلئے جلد ترقیاتی پیکج دوں گا، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کا ہجیرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب

ہجیرہ (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے پونچھ ڈویژن کیلئے جلد ترقیاتی پیکج دونگا، پونچھ خوبصورت لوگوں کا خوبصورت علاقہ ہے.یہاں انسان دوست ماحول اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ فیصلہ کیا ہے کہ پونچھ کے لئے جلد غیر معمولی ترقیاتی پیکج دوں گا. ہم سب کو قومی سلامتی کے تقاضے پورے رکھنے ہیں کیونکہ پاکستان سے ہی ہماری شان ہے. بلدیاتی نمائندوں کو مضبوط بنائیں گے.

آئینی طور پر حق مانگنا جائز ہے لیکن فرائض کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے. پاکستان میں بھی مہنگائی ہے،آزاد کشمیر میں اس لیول کی غربت نہیں. اے ڈی سی ہجیرہ کی آسامی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا. محکمہ کو ہجیرہ بائی پاس کی فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے ہجیرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا. وزیرحکومت سردار عامر الطاف اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا. اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار نور،وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور، سردار میراکبر اورسابق سپیکر سردار غلام صادق مرحوم کے بیٹے سردار سعود صادق بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے مطالبات کو مانتے ہوئے چند د ن میں اے ڈی سی کو ہجیر ہ لگادیں گے. وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بائی پاس روڈ کے حوالے سے بھی ورکنگ کرکے دیں، بائی پاس روڈ کو دو حصوں میں مکمل کرنے میں حکومت آپ کے نمائندے کی بھرپور مدد کرے گی، میں فیصلہ کرچکاہوں کہ پونچھ ڈویژن کیلئے کریش پروگرام دونگا. پونچھ خوبصورت لوگوں کا خوبصورت علاقہ ہے یہاں حق بڑی قوت سے مانگا جاتا ہے پہاڑوں پر بسنے والوں اور صحراؤں میں رہنے والوں کی بہت مشکل زندگیاں ہوتی ہیں لیکن یہ مخلص اورمحنتی لوگ ہوتے ہیں وزیراعظم نے کہاکہ پچھلی حکومتوں نے بہت زیادہ اے ڈی پی کے منصوبے نوٹی فائی کرکے لوگوں کوبتایا لیکن کئی منصوبوں کیلئے پیسوں کاانتظام ہی نہ تھا اس بات کا صحیح اندازہ نہ کیاگیا کہ وقت کے ساتھ مہنگائی بڑھے گی تو منصوبوں کے اخرجات بھی بڑھ جائیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم فرائض پر توجہ نہیں دیتے لیکن حقوق مانگتے ہیں ہمارا یہ المیہ ہے ساری دنیا میں حقوق وفرائض کی بات ساتھ ساتھ کی جاتی ہے، بجلی اورآٹے کے مسائل حل کر دیئے ہیں. انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پاکستان کی نسبت غربت کم ہے لیکن ٹیکس لوگ پاکستان میں بھی دیتے ہیں،حکومت بیس کلو آٹے کے تھیلے پر تقریبا 1500 روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ہم نے 19 ارب کا دباؤ اپنے اوپر برداشت کرکے تنخواہوں میں اضافہ کیا ہم نے بجلی کے بلات میں اضافہ اوراضافی ٹیکس واپس کردیئے ہیں عوام احتجاج کریں یہ ان کا حق ہے لیکن آئین کہتا ہے کہ احتجاج قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں. وزیراعظم نے کہا کہ آئین کے تحفظ کی جو قسم کھائی ہے اس پر پوری قوت سے قائم رہوں گا اس خطے کی آزادی کے پیچھے آئینی ارتقاء کی تاریخ ہے جو ہمارے بزرگوں کی محنت ہے میں بھی الحاق پاکستان کاداعی ہوں عوام عوامی نمائندوں پر اعتماد کریں اوران کی پرفارمنس پر بھی نظررکھیں جو پرفارمنس نہ کرے عوام اس کو پانچ سال بعد بدل دے آپ کے مسائل بلدیاتی اداروں اورممبران قانون سازاسمبلی کے ذریعے ہی حل ہونگے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر اسمبلی مدت پوری کرے گی. قبل ازیں وزیراعظم نے ہجیرہ کے لوکل وفود سے ملاقوں کے دوران ان کے مسائل سنے اورانتظامیہ کو موقع پر احکامات جاری کئے انہو ں نے کہاکہ حکومت کے مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم ہیں آپ ٹیکس اور بلات پوری طرح دیں بجلی چوری کوروکنا ہوگا ہم نے اضافی ٹیکسز اوربجلی بلات میں اضافہ واپس کردیا ہے آپ کو حقوق چاہئے تو فرائض بھی پورے کریں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close