اسلام آباد ( پی این آئی) صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیلجیم یورپی یونین کا ایک اہم ملک ہے اور یورپی یونین کا ہیڈ کوارٹر بھی بیلجیم کے درالحکومت برسلز میں ہے اور یورپی پارلیمنٹ سمیت دیگر اہم ادارے بھی برسلز میں ہیں۔ لہذا بیلجیم دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششیں کرے۔ بیلجیم کا انسانی حقوق پر بھی بہترین ٹریک ریکارڈ ہے اور اُس کے پاکستان اور بھارت دونوں سے یکساں تعلقات ہیں۔
لہذا بیلجیم کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا رول ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات بیلجیم کے سفیر چارلس ڈیلون (Charles Delogne)سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صد رریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بیلجیم کے سفیر چارلس ڈیلون (Charles Delogne) کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان میں تعینات بیلجیم کے سفیر چارلس ڈیلون (Charles Delogne) کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں