صحافی معاشرے کا صاحب الرائے طبقہ ہیں یہ رائے عامہ ہموار کرتے ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی راولاکوٹ میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو

راولاکوٹ (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارلحق نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کا صاحب الرائے طبقہ ہیں یہ رائے عامہ ہموار کرتے ہیں کسی صحافی کو مجھ سے بات کرنے ہے تو دروازے کھلے ہیں۔صحافی مجھے اپنی تجاویز دیں صحافی کمیونٹی ریاست کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریں. انتظامیہ کوصحافیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت. پریس کلب کی بلڈنگ کے حوالے سے صحافیوں کیساتھ بھرپور تعاون کریں.

میں نے اپنے سرکاری دوروں کا آغاز پونچھ سے کیا ،میں سول سوسائٹی, صحافی, وکلاءسمیت معاشرے کے تمام طبقات سے بات کرنا چاہتاہوں جو دھرنا دے رہے ہیں ان سے بھی بات کرنے کوتیار ہوں. ان خیالات کااظہار وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے اپنے دورہ پونچھ ڈویژن کے دوران سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر سابق صدر ووزیراعظم سرداریعقوب خان،سینئر وزیر کرنل (ر) وقارنور،وزیر حکومت عامرالطاف،و زیر حکومت میراکبر خان،صدر غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ راشد نذیر،اورسنیئر صحافی بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہاکہ مجھے علم ہے کہ پونچھ میں پانی کا مسئلہ ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ حکومت کی مالی مشکلات کے باوجود پونچھ کو اکتوبر تک باقی آزادکشمیر کے برابر وسائل مہیا کرینگے. انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پراجیکٹس میں جب تک شفافیت نہیں ہوگی بہت مسائل رہینگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پریس کلب کی بلڈنگ کیلئے تعاون کرینگے .انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ہمارے بچوں اوربچیوں کے سکولوں کیلئے بلڈنگ نہیں ،اس کے لئے لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں تاکہ بچوں کیلیے آسانیاں پیدا ہوں ۔پونچھ میں جیل کی عمارت خستہ حالت میں ہے اسے بھی بہتر بنایا جائے گا ،وزیراعظم نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ پریس کلب کے پراپرٹی رائٹس قانون کے مطابق صحافیوں کودیں انہوں نے کہاکہ آٹے اوربجلی کے بلوں پر حکومت آزادکشمیر اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے تنخواہوں میں اضافہ کیااور19 ارب کادباؤ اپنے اوپربرداشت کیا. وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں ہرجگہ حقوق وفرائض کی بات ساتھ ساتھ ہوتی ہے ہماراالمیہ ہے کہ ہم صرف حقوق کی بات کرتے ہیں اور فرائض پر توجہ نہیں دیتے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close