ڈائریکٹر اطلاعات راجہ شاہد کھوکھر کی محکمہ اطلاعات کے نیوز کاسٹر محمد حنیف کی والدہ کی وفات پر تعزیت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ڈائریکٹراطلاعات راجہ شاہد کھوکھر نے محکمہ اطلاعات کے نیوز کاسٹر محمد حنیف کی والدہ کی وفات پر انکے گھرجاکرتعزیت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹراطلاعات محمد بشیر مرزا، آفیسران اطلاعات سید آصف حسین نقوی، راجہ عبدالباسط خان، سردار شمیم انجم، خضر حیات سمیت ساجد نذیرودیگر سٹاف بھی موجود تھے۔

محکمہ اطلاعات کے نیوز کاسٹرمحمد حنیف کی والدہ کو گزشتہ روز مظفرآباد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close