حکومت آزاد کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی آل آزاد کشمیر ہاکی ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی اور کھیلوں کا محکمہ اس سلسلے میں تمام معاونت فراہم کرے گا ۔وزیراعظم کی سیکرٹری سپورٹس کو راولاکوٹ میں نواب جسی خان فٹ بال ٹورنامنٹ اور آل آزادکشمیر ہاکی ٹورنامنٹ کیلیے تمام ضروری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت ۔

وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار آل آزادکشمیر ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر راجہ مشتاق اور گلف ایمپائر کے چیئرپرسن سردار شاہ زیب کی قیادت میں ملنے والے وفد سے الگ الگ بات چیت کرتے ہوے کیا ۔آل آزادکشمیر ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر راجہ مشتاق نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ آل آزادکشمیر ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کروانا چاہتے ہیں جس کے لئے معاونت فراہم کی جائے ۔سردار شاہ زیب کی قیادت میں ملنے والے وفد نے وزیراعظم کو نواب جسی خان فٹ بال ٹورنامنٹ کے حوالے سے معاونت فراہم کرنے کی گزارش کی ۔اس موقع پر سردار عدنان اشرف ،سردار شوکت اور سردار عدیل بھی موجود تھے ۔وزیراعظم نے اس سلسلے میں سیکرٹری سپورٹس کو تمام ضروری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے اس موقع پر وفود کو یقین دلایا کہ حکومت کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلیے تمام ضروری معاونت فراہم کرے گی کیونکہ اس سے نوجوانوں میں پازیٹو تبدیلیاں آتی ہیں اور مسابقت کی ایک فضاء قائم ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ ایک بہترین تفریحی مقام بھی ہے ،موسم بھی بہت اچھا ہے ان ٹورنامنٹ کے انعقاد سے تمام اضلاع سے نوجوانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کا موقع ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونے سے منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے ،اس طرح شایقین کو بھی تفریحی سرگرمیاں میسر آتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں بہت ٹیلینٹڈ ہیں وہ جس شعبے میں بھی جاتے ہیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں کھیلوں کے ذریعے انہیں اپنی صلاحیتیں استعمال کرنے کا موقع ملے گا اسظرح ان میں مزید نکھار آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس مین ہمیشہ پازیٹو سوچتا ہے اس طرح وہ معاشرے کا ایک کارامد شہری بنتا ہے ۔اس موقع پر وفود نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون کو سراہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close